ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 بیکرز اور 2 ہوٹلوں پر جرمانے عائد ۔۔
اوستہ محمد (ضلع جعفرآباد) / 6 اکتوبر، 2022
ڈویژنل ڈائریکٹر (نصیر آباد) امداد علی کی قیادت میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے اوستہ محمد میں مسلسل دوسرے روز بھی مراکز کی انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھا ، عوامی شکایات پر اوستہ محمد میں مختلف ہوٹلوں ، بیکرز اور ملک شاپس کی انسپیکشن کی گئی ، دوران انسپیکشن صفائی و ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت سمیت مختلف وجوہات پر 2 بیکرز اور 2 ہوٹلوں کو جرمانہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے دکانوں سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹ کرنے پر 2 ملک شاپس کا دودھ ملاوٹی و غیر صحت بخش پایا گیا جسے ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا گیا۔ ملک شاپس مالکان کو اپنے مراکز میں خالص و ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔