(گوادر) : 27 ستمبر ، 2022
گوادر شہر میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زائد المعیاد و پابندی عائد مضر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر مراکز کے خلاف کارروائی !
2 جنرل اسٹورز اور 1 پان شاپ پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔
بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم (مکران)کے مطابق جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ پیکٹ مصالحے اور مضر صحت گٹکا برآمد ہوا جبکہ پان شاپ کے خلاف پابندی عائد گٹکا و ماوا کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔ گوادر شہر کے مختلف علاقوں (فضل چوک ، موسیٰ موڑ ، جی ٹی بازار ، ہسپتال روڈ) میں انسپیکشن کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے 4 ہوٹلوں کو صفائی کے ناکافی انتظامات پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے ۔ جرمانہ کیے گئے مراکز سے پکڑی گئی ایکسپائرڈ و ممنوعہ ضبط کرکے بعدازاں تلف کر دی گئیں ۔