حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 ہوٹلوں اور 4 جنرل اسٹورز سمیت 9 مراکز پر جرمانے عائد ۔
رکنی شہر اور ڈیرہ غازی قومی شاہراہ پر قائم مراکز کی چیکنگ کے دوران جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں ، ہوٹلوں کے صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا ، 1 ملک شاپ میں شہریوں کو فراہم کیے جانے والا دودھ ٹیسٹ کرنے پر ملاوٹی ثابت ہوا جبکہ 1 سوئیٹس اینڈ بیکرز فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور پروڈکشن میں مضر صحت رنگ استعمال کیے جارہے تھے ، بی ایف اے حکام نے تمام تر کاروائیوں کے دوران دکانوں سے پکڑی گئیں زائد المعیاد و غیر صحت بخش اشیاء قبضہ میں لیکر بعدازاں تلف کردیں ۔