معروف بیکری سمیت 3 مراکز جرمانہ ، متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری ۔
بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی حکام (مکران ڈویژن) کے مطابق مشہور بیکری سے باسی و فنگس زدہ بیکری آئٹمز و زائد المعیاد مصنوعات برآمد ہوئے جبکہ بیکری میں صفائی کی صورتحال ابتر ، مٹھائیوں میں مکھیوں کی موجودگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت خراب پائی گئی ۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 جنرل اسٹور سے پابندی عائد گٹکا ماوا پکڑا گیا جبکہ 1 سی فوڈ اسٹوریج یونٹ میں باسی و خراب مچھلیاں برآمد ہوئیں جو نامناسب درجہ حرارت پر ذخیرہ کی گئی تھیں ۔