کوئٹہ شہر کے علاقے سبزل روڈ میں کئی ایکڑ پر گندے نالوں کے زہریلے پانی سے زیر کاشت و تیار سبزیوں کی فصلیں تلف
تلف کردہ مضر صحت سبزیوں میں گوبھی اور دھنیا کی فصلیں شامل
کارروائیوں کے دوران بی ایف اے حکام کو مقامی کاشتکاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا۔
عدالت عالیہ و حکومتی پابندی کے باوجود زہریلے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی
دیگر علاقوں میں بھی سیوریج کے گندے پانی سے مضر صحت سبزیوں کی کاشت کے تدارک کیلیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی
گندے نالوں کے پانی سے سیراب کھیتوں میں تیار ہونے والی خوردنی فصلیں انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے
زمینداروں کو اس سے قبل متعدد بار بی ایف اے کی جانب سے سبزیوں کی کاشت کے لیے گندے پانی کا استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی