7 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
علاقے میں موجود 3 جنرل اسٹورز اور 2 ہولسیلرز سے مختلف زائد المعیاد خوردنی مصنوعات اور مضر صحت گٹکاپان پراگ برآمد ہوا ، 1 نان شاپ میں صفائی کی صورتحال خراب اور کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری جاری تھی جبکہ 1 ہوٹل کو گزشتہ ہدایات کے باوجود فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق جرمانہ کیے گئے تمام مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے جن کے حصول کیلئے مالکان کو بی ایف اے آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔