جناح ٹاؤن ، شہباز ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں ملاوٹی دودھ کی فروخت و لائسنس کی عدم دستیابی پر 5 ملک شاپس جرمانہ جبکہ صفائی کے ناکافی انتظامات پر متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری ۔
بی ایف اے حکام کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ مختلف دکانوں و ہوٹلوں سے لیے گئے ملک سیمپلز میں سے 2 ملک شاپس اور 1 ہوٹل کے ملک سیمپلز میں پانی کی وافر مقدار کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ 2 ملک شاپس کے لائسنس نہیں تھے جس پر مذکورہ مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ملک شاپس مالکان کو صفائی ، دودھ کی ٹرانسپورٹیشن اور مختلف ڈیری پراڈکٹس کی اسٹوریج کے انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، علاوہ ازیں مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ اپنی دکانوں سے سپلائی و فروخت کردہ دودھ کی اقسام بارے دکانوں میں نمایاں جگہ پر تفصیلات آویزاں کریں۔