کم وزن پیڑے سے تیار کردہ نان کی فروخت و صفائی کی خراب حالت پر 2 نان شاپس جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 بیکریوں ، 2 ہوٹلوں اور 1 جوس کارنر کے خلاف کارروائی ، جرمانہ عائد ۔۔
دوران انسپیکشن لائسنس کی عدم دستیابی پر 2 دیگر مراکز کو بھی جرمانہ کیا گیا۔
نان شاپس مالکان کو صفائی و آٹے وغیرہ ذخیرہ کرنے کے انتظامات بہتر بنانے اور شہریوں کو مقررہ وزن کے مطابق نان کی فروخت یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی ۔
مراکز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ اشیاء و ممنوعہ چائنیز نمک ضبط کرکے تلف کردی گئیں ۔