کوئٹہ کے نواحی علاقے شیخ ماندہ میں واقع سیب و انگور کے سرکہ پروڈکشن یونٹس کے خلاف غیر معیاری سرکہ کی تیاری و فروخت پر کارروائی کی گئی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ دونوں کارخانوں سے سرکہ کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوائے گئے تھے ، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق کارخانوں میں تیار کردہ سرکہ کے سیمپلز غیر معیاری و انسانی صحت کیلئے غیر صحت بخش قرار دئیے گئے جس کی بناء پر ابتدائی مرحلے میں کارخانوں کو سربمہر کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔