ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر معاملہ کی جانچ کیلئے عالمو چوک/ ائیرپورٹ روڈ پر دکانوں کی انسپیکشن کیلئے بھجوائی گئیں ، دوران انسپیکشن مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم ویڈیو میں دکھائی گئی گوشت کی دکان (پولٹری شاپ) کا تفصیلی معائنہ کرنے پر دکان میں صفائی کی صورتحال خراب جبکہ غیر صحت بخش حالات میں ذبح کردہ مرغیوں کا گوشت موجود پایا گیا جسے ضبط کرکے دکان مالک پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق ضبط کردہ گوشت مردہ مرغیوں کا نہیں تھا البتہ گوشت کا رنگ و ظاہری شکل گردوغبار و براہ راست سورج کی روشنی میں رکھنے سے خراب ہوگئی تھی جس پر پولٹری شاپ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔