1 منرل واٹر پلانٹ سمیت 7 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
واٹر پلانٹ کے خلاف مختلف وجوہات پانی میں ضروری معدنیات کی آمیزش کے نامناسب طریقہ کار ، یو وی (UV) مشین کی عدم دستیابی ، خالی بوتلوں پر فلنگ سے قبل مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ چھاپنے اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا ۔
دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 2 نان شاپس میں آٹے (پیڑے) کا وزن مقررہ وزن سے کم پایا گیا ، 1 جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد ہوئیں ، 1 میٹ شاپ کو صفائی کی خراب صورتحال اور دکان کے باہر گوشت لٹکانے اور 1 مصالحہ شاپ کو پابندی عائد چائنیز نمک ، گٹکاپان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 سوئیٹس اینڈ بیکرز کے خلاف مجموعی طور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ۔