دودھ کے معیار کی جانچ اور ملاوٹی دودھ کی فروخت کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیمیں متحرک!
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سمنگلی ، کلی نوحصار اور فیض آباد (سریاب) میں دودھ میں ملاوٹ پر 4 دکانوں پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
(کوئٹہ) / 17 نومبر , 2022.
بی ایف اے کی دو مختلف موبائل ملک سیفٹی ٹیموں نے مذکورہ علاقوں میں عوام کو فروخت کیے جانے والے دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے متعدد ملک شاپس سے سیمپلز اکھٹے کرکے موقع پر ٹیسٹ کیے۔ موبائل لیبارٹری سے ٹیسٹ کردہ نمونوں میں 4 ملک شاپس کا دودھ ملاوٹی پایا گیا ، جس پر چاروں دکانوں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے مالکان کو آئندہ اس ضمن میں محتاط رہنے اور شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔