کلی الماس ائیرپورٹ روڈ اور سریاب کے مختلف علاقوں میں دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 4 ملک شاپس جرمانہ ۔۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر بی ایف اے کی دو الگ الگ ملک سیفٹی ٹیموں نے مذکورہ علاقوں میں دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے متعدد مراکز (ملک شاپس،ہوٹلوں)سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے ،موبائل لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 4 دکانوں کے دودھ ملاوٹ پائی گئی ، بی ایف اے حکام نے دکانوں میں صفائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں مالکان کو ضروری انتظامات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، قبل ازیں موبائل لیبارٹریز پر ٹیسٹ کرنے پر 4 دکانوں کے دودھ میں پانی کے وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ سامنے آئی ، جس پر ملک شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی ۔