3 نان شاپس سمیت 7 مراکز کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔
جرمانہ کیے گئے نان شاپس کے خلاف صفائی کی خراب صورتحال و کم وزن نان کی تیاری پر کارروائی کی گئی جبکہ زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی سمیت مختلف وجوہات پر 1 مصالحہ شاپ اور 1 بیکری کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ دوران انسپیکشن فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر 2 دیگر مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے ۔