6 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں 3 پکوان ہاؤس ، 1 آئسکریم فیکٹری ، 1 بیکنگ پلانٹ اور 1 ریسٹورنٹ شامل۔۔
آئسکریم فیکٹری میں صفائی کی صورتحال خراب ، ذخیرہ کردہ آئسکریم کی تیاری و تنسیخ اور اجزاء کا ٹریسیبلٹی ریکارڈ موجود نہیں تھا ، ورکرز بغیر ماسک ، ہیڈ کورز و دستانوں کے کام کر رہے تھے جبکہ ذخیرہ کردہ پھل باسی و نان گریڈ پلاسٹک میں اسٹور کررہ پائے گئے ۔۔ دیگر مراکز کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال و مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی
پر ایکشن لیا گیا۔
(کوئٹہ/ 11 اکتوبر): شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر صحت بخش طریقہ مشروبات و مبینہ خراب انڈوں کی فروخت کے تدارک کیلئے خصوصی انسپیکشن !
سول ہسپتال کے احاطے میں گندے نالوں کے قریب و سورج کی روشنی میں براہ راست کولڈرنکس و جوسز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ، مشروبات ضبط ، مراکز و ریڑھی مالکان کو ایس او پیز کے مطابق مشروبات کی اسٹوریج یقینی بنانے کی ہدایت ۔
علاوہ ازیں طوغی روڈ میں انڈے فروخت و سپلائی کرنے والوں کو خراب انڈوں کی فراہمی نہ کرنے اور اپنے مراکز میں انڈوں پر Best Before کی تفصیلات ظاہر کرنے کی تنبیہ ، اصلاحی نوٹسز جاری ۔۔۔
2023-10-12T09:06:40+00:00