1 جوس فیکٹری سیل ، 2 سپر اسٹورز اور 2 بیکرز پر جرمانے عائد ۔۔
غیر رجسٹرڈ شدہ جوس فیکٹری میں تیار کردہ پراڈکٹ کی کوئی لیبارٹری رپورٹ موجود نہیں تھی جبکہ ان کی پیکنگ پر غلط لیبلنگ (فیروز پور روڈ لاہور کا ذکر تھا جبکہ یہ مقامی طور پر مذکورہ سیل کردہ یونٹ میں تیار کیا گیا تھا)
انسپیکشن ٹیم کے مطابق یونٹ میں کوئی پیشہ ور کارکن نہیں تھا۔
مزید برآں پروڈکٹ مجموعی طور پر مشکوک پائی گئی جس کی بناء پر کارخانہ کو سیل کرتے ہوئے جوس کے نمونے لیکرلیبارٹری تجزیہ کے لیے بھجوا دئیے گئے ۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں بہت سارے ناقص کوالٹی کے جوس فروخت و سپلائی کیے جاتے ہیں ، جن پیکنگ پر فیکٹری کا جعلی پتہ چسپاں کیا جاتا ہے مثلآ فیروز پور روڈ لاہور، ملتان روڈ لاہور، اوکاڑہ، سکھر وغیرہ۔ جبکہ یہ جوس مبینہ طور پر مقامی طور پر کوئٹہ کے قریب پوشیدہ جگہوں (گھروں اور کرائے کی عمارتوں) میں تیار کیے جا رہے ہیں۔