سرکلر روڈ پر واقع 9 مصالحہ جات کی دکانوں پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
بلوچستان فوڈاتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں کے مطابق جرمانہ کیے گئے دکانوں میں کھلے اور چائنیز نمک و ناقص رنگ ملے مصالحے فروخت کیے جارہے جس کی فروخت پر بی ایف اے کی جانب سے پابندی عائد ہے جبکہ مراکز کے مالکان کے پاس بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے ۔ مراکز مالکان کو اپنی دکانوں میں صرف پیکڈ و لیبل شدہ مصالحے جن پر تمام اجزاء اور مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر ہوں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ، بی ایف اے حکام نے اس ضمن بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ “لیبلنگ ایس او پیز” بھی مالکان کو فراہم کیے جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی شاپ اونرز کو سختی سے تنبیہ کی گئی