حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بی ایف اے حکام نے 2 معروف ہوٹلوں اور 1 سپر اسٹور پر جرمانے عائد کردئیے ۔
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق ہوٹلوں کو مختلف وجوہات کچن احاطوں میں صفائی کی نامناسب انتظامات ، باسی سبزیوں کی موجودگی ، تیار و خام اشیاء ایک ساتھ فریزرز میں ذخیرہ کرنے ، پراسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بھرمار اور ورکرز کے ماسک ، ہیڈ کورز اور دستانے نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا جبکہ سپر اسٹور سے زائد المعیاد بچوں کی سیریلز اور کیک وغیرہ برآمد ہوئے ، سپر اسٹور مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھا جس کے حصول کیلئے مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی ۔