ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پرنس روڈ اور سریاب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 8 مختلف کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔
(یکم دسمبر ، 2022) –
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے مذکورہ علاقوں میں ہوٹلوں ، میٹ شاپس ، نان شاپس ، آئسکریم کارنرز اور جنرل اسٹورز کی تفصیلی چیکنگ کی ، 3 نان شاپس میں مقررہ مقدار (300 گرام) سے کم وزن پیڑے سے نان تیار کیے جارہے تھے ،1 ہوٹل میں صفائی و نکاسی آب کے انتظامات ناقص پائے گئے جبکہ 1 میٹ شاپ کو دکان کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے و آلودہ کٹنگ اوزار پر جرمانہ کیا گیا۔ 2 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ و ممنوعہ خوردنی مصنوعات پکڑی گئیں جنہیں ضبط کرکے جنرل اسٹورز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ مزید برآں 1 آئسکریم و جوس کارنر سے فریزرز میں اسٹور کردہ باسی و خراب پھل برآمد ہوئے ، فریزر میں حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی ۔
2022-12-02T06:58:16+00:00