دودھ کے سیمپلز میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 6 ملک شاپس جرمانہ ۔
کوئٹہ / 21 نومبر ، 2022
ملک سیفٹی ٹیموں نے متعدد مراکز (ملک شاپس و جوس کارنرز) سے دودھ کے نمونے لیکر بی ایف اے موبائل لیبارٹری کی جدید مشینوں پر چیک کیے ، رپورٹس کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 6 دکانوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر مذکورہ ملک شاپس پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے دوران انسپیکشن مراکز کے مالکان کو دودھ کی دکانوں کیلئے بی ایف اے کے خصوصی ہدایات ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ عوام کی آگاہی کیلئے فروخت کیے جانے والے دودھ کی اقسام بارے دکانوں میں نمایاں جگہ پر تفصیلات آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔





+2
7
Share This Story, Choose Your Platform!
PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com