4 نان شاپس سمیت 10 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
نان شاپس کو حکومت کی جانب مقررہ وزن (300 گرام) سے کم وزن آٹے سے نان کی تیاری پر جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے لائسنس نہ ہونے پر 2 جنرل اسٹورز ، 2 ہوٹلوں اور 2 پکوان سینٹرز کے خلاف ایکشن لیا ، مراکز مالکان کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرکے اپنے کاروبار کو قانون کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ علاوہ ازیں متعدد مراکز کے ورکرز و اونرز کو فوڈ سیفٹی سے متعلق بی ایف اے کے خصوصی کتابچے اور اس بارے آگاہی بھی دی گئی ۔