معروف پیزا کارنر اور 2 نان شاپس اور 1 ہوٹل پر جرمانے عائد ۔۔
24 نومبر ، 2022
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم حکام کے مطابق نان شاپس میں نان کی تیاری مقررہ حد سے کم وزن پیڑے (آٹے) سے کی جارہی تھی جبکہ پیزا کارنر اور ہوٹل کے خلاف حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات کچن احاطوں میں صفائی کی ابتر صورتحال ، پکوان میں چائنیز نمک کے استعمال ، ورکرز کی ذاتی صفائی و ماسک ، دستانے اور ہیڈ کورز نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ علاوہ ازیں نان شاپس سمیت مذکورہ چاروں مراکز کے مالکان کے پاس تاحال بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھے جس کے بغیر اشیاء خوردونوش کے کاروبار کی قانوناً اجازت نہیں۔
2022-11-25T05:12:10+00:00