جتک اسٹاپ (مشرقی بائی پاس) میں 8 متفرق کھانے پینے کے مراکز و پروڈکشن یونٹس پر جرمانے عائد ۔۔
بزنس لائسنس کی عدم موجودگی کے علاوہ 3 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ کولڈرنکس ، غیر معیاری فوڈ کلرز اور ممنوعہ گٹکا پان پراگ بھی برآمد ہوا جبکہ 2 کلچہ شاپس میں صفائی ںکی صورتحال انتہائی خراب ، اسٹوریج کا نظام ناقص اور حتمی اشیاء بغیر ایکسپائری تاریخ کی فروخت و سپلائی کی جارہی تھیں ۔ مراکز مالکان کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھنے کیلئے جلد از جلد فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔