جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 بیکری ، 1 نان شاپ ،1 پکوان ہاؤس اور 1 سپر اسٹور شامل۔
بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق بیکری کے خلاف اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش ، بیکنگ سیرپ میں مکھیوں کی موجودگی ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت اور حتمی اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا ، نان شاپ میں پیڑے کا وزن مقررہ حد سے کم (235 گرام) پایا گیا جبکہ پکوان ہاؤس کو کھانوں کی تیاری میں چائنیز نمک اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا۔