7 مراکز جرمانہ ، 2 جنرل اسٹورز اور 1 پیزا کارنر کے خلاف فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی ۔
29 نومبر , 2022.
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کے مطابق طوغی روڈ پر واقع 1 معروف ہوٹل میں صفائی کی صورتحال خراب، اشیاء ذخیرہ کرنے کیلئے زیر استعمال فریزرز آلودہ و زنگ آلود ، کچن ایریا میں گندگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص پائی گئی ، پیزا کارنر سے زائد المعیاد اشیاء پکڑی گئیں جبکہ 1 مشہور بیکری کو گزشتہ ہدایات کے باوجود تیار اشیاء تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔