پیڑے کا وزن چیک کرنے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بی ایف اے حکام کی گوردت سنگھ روڈ اور میراحمد خان روڈ (کوئٹہ) میں قائم نان شاپس کی انسپیکشن ۔
صفائی کی ابتر صورتحال ، فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی اور مقررہ حد سے کم وزن پیڑے (آٹے) سے تیار کردہ نان کی فروخت پر 2 نان شاپس جرمانہ ، نان شاپس مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے ، مقررہ وزن کے مطابق نان کی تیاری یقینی بنانے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے لائسنس کا حصول جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ۔