بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے 2 جنرل اسٹورز ، 2 بیکریوں اور 1 بیکنگ یونٹ سے مختلف زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء (کولڈرنکس ، ٹیٹرا پیک دودھ ، کریم چیز ، مصالحے ، ڈبل روٹی ) برآمد کیں ، بیکنگ یونٹ کی مشینری زنگ آلود ، حتمی اشیاء پر تیاری و تاریخ تنسیخ کی غیر موجودگی پائی گئی جبکہ بیکنگ میں استعمال کردہ متعدد اجزاء ایکسپائرڈ پائے گئے ۔ دوران معائنہ دکان کے باہر گوشت لٹکانے پر 1 میٹ شاپ ، پکوان میں زائد المیعاد مصالحے اور غیر معیاری رنگوں کی آمیزش پر 1 کیٹرنگ یونٹ اور کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری پر 1 نان شاپ کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔ بی ایف اے حکام نے جنرل اسٹورز و بیکرز سے پکڑی گئیں زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء ضبط کر لیں۔