مری آباد میں قائم متعدد جنرل اسٹورز کی تفصیلی چیکنگ ، دکانوں میں جعلی کولڈرنکس (انرجی ڈرنکس) کی فروخت کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔۔
تاہم دوران انسپیکشن بی ایف اے حکام نے قوانین کی خلاف اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر 5 متفرق مراکز و پروڈکشن یونٹس پر جرمانے عائد کردئیے ۔۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 نان شاپ میں کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری کو عمل جاری تھا جبکہ 1 بیکنگ یونٹ اور1 بیکری میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ، پروڈکشن میں ایکسپائرڈ اجزاء کا استعمال اور حتمی اشیاء بغیر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ کے پائی گئیں