حفظان صحت کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی پر 4 جبکہ فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کرنے پر 5 مراکز کے خلاف کارروائی ، جرمانے عائد ۔۔
بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانہ کیے گئے مراکز میں 2 معروف ریسٹورنٹس بھی شامل تھے ۔ آرچر روڈ اور آرٹ اسکول روڈ پر واقع نان شاپس کے خلاف صفائی کے نامناسب انتظامات اور حکومت کی جانب سے مقررہ 300 گرام سے کم وزن (220 گرام) پیڑے (آٹے) سے تیار کردہ نان کی فروخت پر ایکشن لیا گیا ۔نان شاپس مالکان کو قوانین کی پابندی اور صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت گئی جبکہ غیر لائسنس یافتہ مراکز کے اونرز کو جلد از جلد بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے لائسنس کے حصول کیلئے رجوع کرنے کا کہا گیا۔