2 گوشت کی دکانوں سمیت 7 متفرق کھانے پینے کے مراکز و پروڈکشن یونس پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 پاپڑ کارخانہ ، 1 مصالحہ پراسیسنگ یونٹ و 1 مصالحہ شاپ ، 1 اچار شاپ اور 1 بیکنگ یونٹ شامل۔۔
بی ایف اے آپریشن ٹیم کے مطابق گوشت کی دکانوں کو صفائی کی ابتر صورتحال و دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے جبکہ پاپڑ کارخانہ کو مس برانڈنگ اور حتمی پیکنگ پر تیاری و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔مصالحہ پراسیسنگ یونٹ میں صفائی کی صورتحال خراب اور پیکنگ پر برانڈ و تفصیلی لیبلنگ موجود نہیں تھی ، بیکنگ یونٹ اور اچار شاپ میں تیار و فروخت کی جانے والی اشیاء پر مینوفیکچرنگ و تاریخ تنسیخ ظاہر نہیں کی گئی تھیں جبکہ مصالحہ شاپ سے ناقص و مضر صحت رنگ اور پابندی عائد چائنیز نمک برآمد ہوا جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف کر دیا گیا۔