7 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
بی ایف اے حکام کے مطابق 1 بیکنگ یونٹ کو بیکنگ ایریا میں گندگی ، آلودہ مشینری و بیکنگ ٹریز ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مس برانڈنگ پر جرمانہ کیا گیا ، 1 بیکری میں گزشتہ ہدایات و کے باوجود اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہیں کی گئی تھیں جبکہ 1 نان شاپ کو کم وزن آٹے (پیڑے) سے تیار کردہ نان کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا ۔ دیگر جرمانہ کیے 4 مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے ، مذکورہ مراکز کے مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر بی ایف اے سے لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔





+3
Share This Story, Choose Your Platform!
PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com