خوردنی اشیاء کے 3 ہولسیل ٹریڈرز سمیت 8 مختلف خوراک کے مراکز پر جرمانہ عائد ۔
مذکورہ تمام مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس تاحال موجود نہیں تھے ، ہولسیل ٹریڈرز سے بغیر ایکسپائری تواریخ کی متعدد کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں ، 2 بیکنگ یونٹس میں صفائی و حتمی اشیاء کی اسٹوریج کے انتظامات انتہائی خراب پائے گئے ، دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 2 جنرل اسٹورز اور 1 ہوٹل شامل تھا ۔ بی ایف اے حکام نے مراکز مالکان کو خوراک کے کاروبار کیلئے لازمی “فوڈ بزنس لائسنس” حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ، مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ لائسنس کے بغیر کام کرنے پر مراکز کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔