دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 6 ملک شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔
بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کے مطابق مذکورہ دکانوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کے ملاوٹ پائی گئی ، موبائل لیبارٹری کے ذریعہ ٹیسٹ کردہ نمونوں میں ملاوٹ کا پتہ لگایا گیا ، دکانوں میں صفائی اور اشیاء اسٹوریج کے انتظامات بھی حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف پائے گئے ، دکانداروں کو آئندہ عوام کے صحت بخش و ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔