حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے پراسیسنگ یونٹ اور 1 مشہور بیکری کے بیکنگ یونٹ سمیت 4 مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
فاسٹ فوڈ پراسیسنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال ، پروڈکشن میں ناقص و ایکسپائرڈ رنگوں کی آمیزش ، خام و تیار اشیاء گندے و آلودہ فرش پر رکھنے اور جراثیم زدہ و زنگ آلود مشینوں پر اشیاء کی تیاری پر ایکشن لیا گیا ، بیکنگ یونٹ میں بھی اشیاء کی اسٹوریج و صفائی کی مجموعی صورتحال خراب پائی گئی ، ورکرز کے ماسک ، ہیڈکورز اور دستانے نہیں تھے جبکہ گزشتہ ہدایات کے باوجود فائنل پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہیں کی گئی تھیں۔ دوران انسپیکشن 2 جنرل اسٹورز کو تنبیہ کے باوجود لائسنس حاصل نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں شہر میں مرغی کے انڈوں کے نامپر کھچوؤں (Turtles) کے انڈوں کی فروخت سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے متعدد انڈہ شاپس کا معائنہ کیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ۔