2 فوڈ پوائنٹس ، 2 نان شاپس اور 3 جنرل اسٹورز سمیت 8 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے ،جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے برآمد ہوئے ، نان شاپس میں صفائی کی صورتحال خراب اور کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری کا عمل جاری تھا جبکہ 1 جوس کارنر کو بڑی مقدار میں باسی پھلوں کی اسٹوریج سمیت میں وجوہات پر جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانہ کیے گئے تمام مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے ، اس ضمن میں مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینے کی ہدایت کی گئی ۔