علمدار روڈ ، بلیلی اور ائیرپورٹ روڈ میں مزید 8 ملک شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔
ملک سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں ڈرائی ملک پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ، دکانوں و ہوٹلوں سے لیے گئے نمونے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی مدد سے آن دی اسپاٹ چیک کیے گئے ، مراکز مالکان کو اپنی دکانوں میں صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات بہتر کرنے اور شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ اور دہی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ مالکان کو عوام کی آسانی کیلئے اپنی دکانوں و ہوٹلوں میں فروخت اور چائے کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے دودھ کی اقسام بارے تفصیلات لازمی آویزاں کرنے کا کہا گیا۔