کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری پر 1 نان شاپس جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہوٹلوں پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
(کوئٹہ) / 17 نومبر , 2022.
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی مطابق نان شاپ اور دونوں ہوٹلوں کے فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھے۔ ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال ناقص جبکہ اشیاء کی تیاری میں خراب و ناقابلِ استعمال کوکنگ آئل اور مضر صحت چائنیز نمک استعمال کیا جارہا تھا۔ مراکز مالکان کو بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے اور ترجیحی بنیادوں پر فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔