(کوئٹہ) – بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم کی وحدت کالونی، بروری روڈ میں مختلف کھانے پینے کے مراکز خصوصاً فاسٹ فوڈ کارنرز کی انسپیکشن !
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سمیت 6 مراکز کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد۔
بی ایف اے حکام کے مطابق فاسٹ فوڈ کارنرز کے خلاف متفرق وجوہات , فریزرز سے نامناسب درجہ حرارت پر اسٹور کردہ باسی گوشت کی برآمدگی ، صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے ناقص انتظامات اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت و ماسک ، ہیڈکورز اور دستانے نہ ہونے پر کاروائی کی گئی ۔ نان شاپ مالکان کو مقررہ حد سے کم وزن پیڑے سے تیار کردہ نان کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 مشہور پکوڑا اینڈ سموسہ شاپ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی اور استعمال شدہ و خراب کوکنگ آئل میں اشیاء تلنے پر جرمانہ عائد گیا۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 تکہ ہاؤس اور 1 جنرل اسٹور کے فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے۔





+3
Share This Story, Choose Your Platform!
PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com