فاطمہ جناح روڈ اور شیر محمد روڈ میں 6 مختلف کھانے پینے کے مراکز ہر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
29 نومبر , 2022.
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق جرمانہ کیے گئے تمام مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس نہیں تھے جبکہ 4 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات ، ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکاپان پراگ اور نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئے جبکہ 1 ہوٹل میں اصلاحی نوٹس کے باوجود صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات حسب سابق حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف پائے گئے۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے سول ہسپتال کے باہر کولڈرنکس و جوس فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ مشروبات کو مناسب درجہ حرارت پر رکھا جائے اور اس کی محفوظ اسٹوریج کیلئے مخصوص آئس باکس کا بندوست کریں۔