اسپنی روڈ میں 13 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں جنرل اسٹورز ، میٹ شاپس اور ہوٹل و فوڈ پوائنٹس شامل تھے۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فوڈلائسنس کے اجراء کا مقصد خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کو معیاری خوراک کی فراہمی کی طرف راغب کرنا اور مراکز کی اصلاح کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت بغیر لائسنس فوڈ کا کاروبار کرنا جرم ہے ، لہٰذا کھانے پینے کے کاروبار سے وابستہ افراد بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے ترجیحی بنیادوں پر اپنے مراکز کیلئے فوڈ بزنس لائسنس حاصل کریں اور قانونی کارروائی سے بچیں ۔