جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 معروف بیکری ، 1 پیزا کارنر ، 1 سجی ہاؤس اور 1 کولڈرنک کارنر شامل۔
بی ایف اے آپریشن ٹیم ارکان کے مطابق پیزا کارنر میں اشیاء کی تیاری استعمال شدہ و خراب کوکنگ آئل استعمال کیا جارہا تھا جبکہ ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت بھی غیر صحت بخش تھی ، بیکری میں حتمی اشیاء پر گزشتہ ہدایات کے باوجود مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہیں کی گئی تھیں ، مذکورہ تمام مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے ، اس ضمن میں مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر فوڈ بزنس لائسنس کے حصول کیلئے بی ایف اے ہیڈ آفس سے رجوع کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔