(کوئٹہ) : بی ایف اے حکام کی گزشتہ شپ میزان چوک و ملحقہ علاقوں میں قائم نان شاپس اور اچار کی دکانوں کی اچانک چیکنگ !
کم وزن آٹے (پیڑے) سے نان کی تیاری پر 3 نان شاپس اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 اچار شاپس سمیت 7 مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
24 نومبر ، 2022
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی دو الگ الگ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ شپ میزان چوک و ملحقہ علاقوں میں مراکز کی انسپیکشن کرتے ہوئے 7 مراکز پر جرمانے عائد کیے ، جرمانہ کیے گئے 3 نان شاپس کے خلاف گورنمنٹ کے مقررہ حد سے کم وزن آٹے سے تیار کردہ نان کی فروخت پر کاروائی کی گئی جبکہ 3 اچار کی دکانوں کو اچار و چٹنی وغیرہ پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے و غیر صحت بخش حالات میں اسٹور کردہ اشیاء شہریوں کو فروخت کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ دوران انسپیکشن 1 ہوٹل کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، کچن میں گندگی و حشرات کی موجودگی اور صارفین کو آلودہ برتنوں میں خوراک کی فراہمی پر ایکشن لیا گیا۔