قوانین کی خلاف ورزی پر 2 بیکنگ یونٹس ، 1 بیکری اور 1 مصالحہ پراسیسنگ یونٹ پر جرمانے عائد ۔۔
بیکرز کے خلاف مختلف وجوہات حتمی اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے ، صفائی کی ناقص صورتحال ، بیکری آئٹمز کی پرنٹڈ پیپر میں پیکنگ اور ورکرز کی ذاتی صفائی ماسک دستانے نہ ہونے پر کاروائی کی گئی جبکہ مصالحہ یونٹ کو گندے فرش پر مصالحوں کی مکسنگ اور مصالحوں میں پابندی عائد چائنیز نمک و غیر معیاری فوڈ کلرز کی آمیزش پر جرمانہ کیا گیا۔