دودھ میں ملاوٹ ، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 12 مراکز پر جرمانے عائد ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری ۔۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں ملک شاپس ، ہوٹل ، بیکریاں اور جنرل اسٹورز شامل۔۔
ملک شاپس میں فروخت کیے جانے والے دودھ کی آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ ، دودھ میں پانی اور اسکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی ، جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد اشیاء برآمد جبکہ دکانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کو ڈیٹرجنٹس وغیرہ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔