2 جنرل اسٹورز پر جرمانے عائد ، صفائی کے نامناسب انتظامات و معمولی نقائص پر 8 متفرق خوراک کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔
دکانوں سے ایکسپائرڈ پیکٹ مصالحوں اور بسکٹ سمیت مختلف زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا گیا۔ بی ایف اے حکام نے اشیاء کے معیار و صفائی کے انتظامات کی چیکنگ کیلئے ژوب بازار میں قائم جنرل اسٹورز ، اشیاء خوردونوش کے ہولسیل ٹریڈرز ، بیکنگ یونٹس اور جوس کارنرز کی خصوصی طور پر چیکنگ کی۔