بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم (ژوب) نے غیرمعیاری خوراک کی فراہمی پر کان مہترزئی و ژوب مرکزی شاہراہ پر قائم 1 معروف ریسٹورنٹ اور 1 سوئیٹس اینڈ بیکرز (بیکنگ یونٹ) پر جرمانے عائد کردئیے ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر بی ایف اے خادم حسین کے مطابق ریسٹورنٹ میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ، کچن میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے کے برابر پائی گئی جبکہ ریسٹورنٹ میں صارفین کو آلودہ و جراثیم زدہ برتنوں میں خوراک فراہم کی جارہی تھی ، بیکنگ یونٹ کو زنگ آلود مشینری ، نکاسی آب و روشنی کے نامناسب انتظامات ، آٹے کو غیر صحت بخش حالات میں ذخیرہ کرنے اور ورکرز کی جانب سے فراہم کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔دوان انسپیکشن معمولی نقائص پر 6 مختلف کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔