6 ملک شاپس جرمانہ ، معمولی نقائص پر متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری ۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقوں میں دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے متعدد مراکز سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے ، حکام کے مطابق ملک شاپس سے لیے گئے نمونوں میں خشک دودھ اور پانی کی وافر مقدار مکس کرکے لوگوں کو فروخت کیا جارہا تھا، دکانوں میں صفائی و دودھ اور دہی اسٹور کرنے کے انتظامات بھی غیر صحت بخش پائے گئے جبکہ دودھ ذخیرہ کرنے کیلئے نان فوڈ گریڈ کینز استعمال کیے جارہے تھے ۔ واضح رہے کے مقامی لوگوں کی جانب سے دودھ کی دکانوں میں ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی فراہمی کے حوالے سے بی ایف اے کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر موبائل لیبارٹری ژوب بھیجی گئی جہاں ڈویژنل ڈائریکٹر خادم حسین کی سربراہی میں انسپیکشن ٹیموں نے خصوصی طور پر ملک شاپس اور ڈیری فارمز کا معائنہ کیا۔