فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف پر 2 ملک شاپس , 2 پولٹری شاپس اور 1 فوڈ کارنر جرمانہ ۔
دودھ کے سیمپل لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ میں ملاوٹ اور ناقص اسٹوریج پر 2 ملک شاپس مالکان ، صفائی کی خراب صورتحال و پکوان میں غیر صحت بخش اجزاء کے استعمال پر 1 فوڈ پوائنٹ جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 پولٹری شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی ۔بی ایف اے حکام کے مطابق پولٹری شاپس میں گوشت کے وزن میں اضافے کیلئے پانی میں رکھا گیا تھا اور دکانوں میں صفائی نہ ہونے کے برابر اور کٹنگ اوزار آلودہ و زنگ آلود پائے گئے ۔ قبل ازیں بی ایف اے حکام نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد سے بھی ملاقات کی اور انہیں بی ایف اے کی کاروائیوں و اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔