5 خوراک کے مراکز جرمانہ ، متعدد کو وارننگ نوٹسز کا اجراء ۔۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 بیکری سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے اور خراب مٹھائیاں و انڈے وغیرہ برآمد ہوئے ، 1 ملک شاپ مالک کو دودھ میں ملاوٹ کرنے پر جرمانہ کیا گیاجبکہ 1 پکوڑا سموسہ شاپ کے خلاف خراب و ناقابل استعمال کوکنگ آئل میں اشیاء تلنے پر کارروائی کی گئی ۔ دیگر 2 جنرل اسٹورز پر لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانے عائد کیے گئے ۔