5 ملک شاپس ، 3 ہوٹلوں ، 2 جنرل اسٹورز اور 1 چاٹ پکوڑا شاپ پر جرمانے عائد ۔۔
ڈویژنل ڈائریکٹر (نصیر آباد) امداد علی کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کی شکایات موصول ہونے پر ملک شاپس کی خصوصی چیکنگ کی گئی ، دکانوں سے دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، بی ایف اے موبائل لیب کی رپورٹس کے مطابق 5 ملک شاپس کا دودھ ناقص و ملاوٹی پایا گیا ، دوران معائنہ 2 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی اشیاء ، چائنیز نمک ، گٹکا پان پراگ اور مضر صحت رنگ برآمد ہوئے جبکہ 1 چاٹ پکوڑا شاپ میں خراب و ناقابلِ استعمال کوکنگ آئل میں تلی ہوئی اشیاء لوگوں کو فروخت کی جارہی تھیں جس پر مذکورہ مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ ہوٹلوں کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال سمیت مختلف وجوہات پر کارروائی کی گئی ، مراکز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ و مضر صحت اشیاء قبضہ میں لیکر بعدازاں تلف کر دی گئیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (جعفر آباد) نجیب اللہ ترین بھی بی ایف اے فوڈ سیفٹی حکام کے ہمراہ تھے ۔